بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ کا تیسری بار صدر بننے کا عندیہ، مخالفین اور عدلیہ پر کڑی تنقید

 

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ خطاب کو سیاسی مخالفین اور عدلیہ کے خلاف چارج شیٹ میں تبدیل کر دیا۔ صدر نے جہاں اپنی معاشی کامیابیوں کا جشن منایا، وہیں امریکی آئین اور سیاسی روایات کے حوالے سے کئی نئے تنازعات کو بھی جنم دے دیا۔صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو "پاگل” قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ صرف موجودہ مدت تک محدود نہیں رہنا چاہتے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ تیسری بار بھی صدارت کا منصب سنبھال سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے حامیوں پر زور دیا کہ وہ "سیو امریکا ایکٹ” کی بھرپور حمایت کریں تاکہ ملک کو ان کے بقول "اندرونی دشمنوں” سے بچایا جا سکے۔
خطاب کے دوران اس وقت تناؤ بڑھ گیا جب مسلم اراکینِ کانگریس الہان عمر اور رشیدہ طلیب نے احتجاج کیا۔ ٹرمپ نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاجو لوگ غیر قانونی تارکینِ وطن کی بے دخلی میں رکاوٹ ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے۔ ہم اپنے ملک کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے ججز کو براہِ راست نشانہ بناتے ہوئے ٹیرف کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر شدید غصے کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیرف بمقابلہ انکم ٹیکس: ٹیرف مستقبل میں انکم ٹیکس کا متبادل بنے گا۔جو ممالک پہلے ہمیں لوٹ رہے تھے، وہ اب عدالتی رکاوٹوں کے باوجود ادائیگیاں کر رہے ہیں۔صدر نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور میں امریکہ ایک "مردہ ریاست” سے نکل کر دنیا کا "سب سے پسندیدہ ملک” بن گیا ہے۔ انہوں نے معاشی ریلیف کا نقشہ کچھ یوں کھینچا۔ مہنگائی: ریکارڈ کمی کے ساتھ 1.7 فیصد پر آگئی۔ گھروں کے کرایوں میں واضح کمی واقع ہوئی۔
خطاب کے اختتام پر ٹرمپ نے اپنی اہلیہ کو "فلم اسٹار” قرار دے کر شرکاء کو حیران کر دیا۔ انہوں نے خاتونِ اول کی خوبصورتی اور وقار کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button