بین الاقوامیفیشن

لیجنڈری اداکار دھرمیندرا کی طبیعت ناساز، ممبئی کے ہسپتال میں داخل

ممبئی: بھارتی سینما کے عظیم اداکار دھرمیندرا کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی ہے اور انہیں فوری طور پر ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، 89 سالہ دھرمیندرا اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں اور انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق، دھرمیندرا کئی دنوں سے علیل تھے اور آج صبح ان کی حالت بگڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اس دوران ان کے اہلِ خانہ کی ہسپتال آمدورفت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، تاہم فی الحال خاندان یا ہسپتال کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

پچھلے ہفتے بھی دھرمیندرا کو سانس لینے میں دشواری کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور رواں سال اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری بھی کی گئی تھی۔ اس وقت ان کی حالت کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں، مگر ان کے مداح اور فیملی کے افراد ان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

دھرمیندرا کی فنی زندگی کے حوالے سے ان کا شمار بھارت کے عظیم ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی بے شمار کامیاب فلموں سے سینما کو انمول ورثہ دیا۔ ان کی بیماری کی خبر نے بالی وڈ کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button