بین الاقوامی
Trending

مودی، امبانی اور اڈانی کے درمیان مبینہ کرپشن اور نجی فائدے کا نیٹ ورک:دی وائر رپورٹ میں انکشاف

 

نئی دہلی: بھارتی جریدے دی وائر نے ایک رپورٹ میں وزیراعظم نریندر مودی، مکیش امبانی اور گوتم اڈانی کے درمیان مبینہ کرپشن اور نجی فائدے کے نیٹ ورک کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں معاشی، سماجی، عدالتی اور ادارہ جاتی شعبے کرپشن کی لپیٹ میں ہیں۔

رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ روسی تیل کی خریداری سے حاصل ہونے والے مالی فوائد عام عوام کو نہیں بلکہ امبانی اور اڈانی جیسے بڑے سرمایہ داروں کو پہنچے۔ اس کے ساتھ امریکی اخبار کے حوالے سے بتایا گیا کہ بھارتی وزارت خزانہ نے سرکاری انشورنس کمپنی ایل آئی سی کو تقریباً 4 ارب ڈالر اڈانی گروپ میں سرمایہ کاری پر مجبور کیا۔

دی وائر کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا حکومتی دباؤ کے تحت محدود رپورٹنگ کر رہا ہے اور سرکاری اثاثے نجی گروپس کے حوالے کیے جا رہے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امبانی اور اڈانی کی دولت 2014 کے مقابلے میں کئی گنا بڑھ چکی ہے، جبکہ بھارت کا ہنگر انڈیکس 55 سے بڑھ کر 102 ہو گیا، جو ملک میں غذائی عدم مساوات کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button