کھیل
Trending

بھارت نے فاسٹ بولرز کی تربیت کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا، عاقب جاوید کا دعویٰ

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر آف ہائی پرفارمنس اور سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے اپنے فاسٹ بولرز کی ٹریننگ اور رہنمائی کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔

عاقب جاوید نے یہ بات پی سی بی کے آفیشل چینل پر نشر ہونے والی ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کہی۔ پوڈکاسٹ میں انہوں نے پاکستان کرکٹ کے مستقبل، ہائی پرفارمنس سسٹم، تربیتی ڈھانچے اور مختلف ترقیاتی پروگرامز پر بھی اظہارِ خیال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پی سی بی کا اوورسیز پلیئرز پروگرام دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو پاکستان میں کوچنگ اور ٹریننگ کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت حالیہ عرصے میں نیدرلینڈز اور انگلینڈ کے کھلاڑی بھی پاکستان آ کر تربیت حاصل کر چکے ہیں۔

عاقب جاوید کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان میں تربیت عالمی سطح پر پی سی بی کے ہائی پرفارمنس نظام پر اعتماد کا ثبوت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button