پاکستان
Trending

پنجاب میں صحت کی سہولت ہر گھر پہنچانے کا منصوبہ، 55 ہزار ہیلتھ انسپکٹرز عوام کے ساتھ

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صحت کی سہولت عوام کے گھر تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ ہر گھر کا ہیلتھ پروفائل تیار کیا جائے گا تاکہ عوام کی صحت کی ضروریات کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت اب اسپتالوں میں عوام کے آنے کا انتظار نہیں کرے گی بلکہ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز خود گھروں اور محلوں میں جا کر علاج اور رہنمائی فراہم کریں گے۔ صوبے میں تقریبا 55,000 ہیلتھ انسپکٹرز ہر گلی اور محلے میں عوام کی خدمت کے لیے تعینات ہیں۔

انہوں نے کلینک آن وہیلز پروگرام کا بھی ذکر کیا، جس کے ذریعے موبائل کلینکس عوام کی دہلیز پر پہنچ کر علاج فراہم کر رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے خواتین کی تعلیم اور مضبوط کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "پنجاب کی بیٹیاں مضبوط ہوں تو صوبے کی تقدیر بدل سکتی ہے۔” انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کی عالمی سطح پر پذیرائی کا بھی ذکر کیا، جس سے صوبے میں صفائی اور صحت کے شعبے کی شاندار تصویر دنیا کے سامنے آئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button