بنگلا دیش کے بھارت جانے سے انکار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈکپ میں بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی چیئرمین جلد باضابطہ اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (BCB) نے اس معاملے پر آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ کر انڈیپنڈنٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ بنگلا دیش کے مشیر کھیل نے کھلاڑیوں کو بلا لیا اور بی سی بی نے بھارت نہ جانے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔
اس کے علاوہ، بنگلا دیش نے اپنے میچز کی ری لوکیشن کی درخواست بھی جمع کرا دی ہے، جبکہ آئی سی سی اس معاملے پر حتمی فیصلہ کرنے کے لیے سرگرم ہے۔




