کھیل
Trending

کولمبو میں سرد جنگ: پاک بھارت ٹاکرے میں ‘نو ہینڈ شیک’ برقرار، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

 

کولمبو : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سب سے بڑے مقابلے کا آغاز روایتی تلخی اور سنسنی کے ساتھ ہوا ہے۔ آر پریماداسا اسٹیڈیم میں ٹاس کے موقع پر دونوں ٹیموں کے درمیان ‘نو ہینڈ شیک’ (ہاتھ نہ ملانے) کا تنازع برقرار رہا، جس نے میدان میں موجود سیاسی و کرکٹ تناؤ کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔
پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ان کا کہنا ہے کہ بولرز کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت کو قابو کرنے کی کوشش کریں گے۔ کھیل کے آغاز پر دونوں کپتانوں اور کھلاڑیوں کے درمیان ہاتھ نہ ملانے کی روایت برقرار رہی، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ میدان کے اندر اور باہر اعصاب کی جنگ عروج پر ہے۔
بھارتی کیمپ میں پاکستانی اسپنر عثمان طارق کے منفرد بولنگ ایکشن کا خوف طاری ہے۔ بھارتی بلے بازوں نے میچ سے قبل خصوصی طور پر عثمان طارق کے ایکشن جیسے بولرز بلا کر نیٹ سیشنز کیے، تاہم پاکستانی بولنگ اٹیک آج بھارتی بیٹنگ لائن کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہوگا۔
پریماداسا کی وکٹ پر آج مہارت اور اعصاب کا اصل امتحان ہے۔ جہاں بھارت اپنی بیٹنگ کی طاقت دکھانے کے لیے بے تاب ہے، وہیں پاکستانی شاہین اپنے بولنگ وار سے بھارت کو کم اسکور پر محدود کرنے کے لیے تیار ہیں۔
سٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے جو ہر لمحہ بدلتی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ٹاس کے بعد پاکستانی بولرز کے پراعتماد انداز نے شائقین کے جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button