ہانیہ عامر، ماہرہ خان، علی ظفر سمیت اُن ناموں کی فہرست کافی لمبی ہے جن پاکستانی اداکاروں اور فنکاروں کو انڈیا بہت پسند کیا جاتا ہے اور وہاں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔
ان کی فلمیں ہوں، موسیقی، ریلز یا ڈرامے انھیں انڈیا میں بڑے پیمانے پر دیکھا اور سراہا جاتا ہے۔
لیکن فی الحال ان کے انڈین شائقین ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ نہیں دیکھ پائیں گے۔ کیونکہ وہاں کے لوگ جب آپ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ کھولیں گے تو یہ دیکھنے کو ملے گا کہ ‘یہ اکاؤنٹ انڈیا میں دستیاب نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اس مواد کو محدود کرنے کی قانونی درخواست کی تعمیل کی ہے۔’
درحقیقت پہلگام حملے کے بعد انڈیا اور پاکستان دونوں حکومتوں کی جانب سے کئی سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ سندھ طاس معاہدہ منسوخ کر دیا گیا، پاکستانی شہریوں کو جاری کیے گئے ویزے منسوخ کر دیے گئے اور انڈیا کی فضائی حدود بھی پاکستانی طیاروں کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔
اسی سلسلے میں 30 اپریل کو انڈیا میں نہ صرف متعدد پاکستانی فنکاروں کے انسٹا اکاؤنٹس بلکہ پاکستانی انٹرٹینمنٹ چینلز کے یو ٹیوب اکاؤنٹس تک بھی رسائی بند کر دی گئی ہے۔




