کراچی :پاکستان کی مالیاتی منڈیوں میں آج غیر معمولی ہلچل دیکھی گئی۔پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج کاروبار کا اختتام شدید مندی پر ہوا۔ حصص بازار کا ہنڈرڈ انڈیکس 1 ہزار 551 پوائنٹس کی بڑی کمی کے بعد 1 لاکھ 52 ہزار 740 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں فروخت کے دباؤ کے باعث انڈیکس اپنی بلند ترین سطح برقرار نہ رکھ سکا۔
معاشی ماہرین کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں مندی کی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع خوری (Profit Taking) ہو سکتی ہے، جبکہ سونے کی قیمتوں میں یہ بڑی کمی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے گرنے یا روپے کی قدر میں بہتری کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔




