سماجیفیشن

اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل، ملزم نے ریکی کے بعد کمرے میں گھس کر فائرنگ کی

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 17 برس کی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ ان کی والدہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

ثنا یوسف کو گذشتہ روز اسلام آباد میں ان کے گھر کے اندر قتل کیا گیا جہاں وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔

درج مقدمے کے مطابق پیر کی شام ثنا یوسف کو مبینہ طور پر ان کے گھر میں ایک نامعلوم شخص نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

اسلام آباد کے تھانہ سمبل میں درج ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ’گذشتہ روز ایک شخص اچانک ہمارے گھر میں داخل ہوا اور اس نے میری بیٹی ثنا یوسف پر سیدھے فائر کیے جن میں سے دو ان کے سینے پر لگے۔‘

ایف آئی آر کے مطابق ’نامعلوم شخص سیڑھیاں اتر کر بھاگ گیا اور ہمارے شور کرنے پر اہل محلہ جمع ہو گئے۔ میں اپنی بیٹی کو ہمسایوں کی گاڑی میں ڈال کر ہسپتال لے گئی لیکن میری بیٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو چکی تھی۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button