پاکستان
Trending

سکیورٹی فورسز کی دہشت گردی پر کاری ضرب، خیبر اور بنوں میں 13 شرپسند ہلاک

 

راولپنڈی:پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے دو مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران ‘فتنۃ الخوارج’ کے 13 دہشت گردوں کو نشانہ بنایا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشنز دہشت گردی کے خلاف جاری ‘آپریشن عزمِ استحکام’ کا حصہ ہیں۔
باڑہ کے علاقے میں فورسز نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ شدید مزاحمت اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 دہشت گرد مارے گئے۔ بنوں میں ایک اور کامیاب جھڑپ کے دوران 3 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والی پراکسیز کا حصہ تھے، جن کا مقصد سرحد پار سے مداخلت کر کے ملک کا امن تباہ کرنا تھا۔وفاقی حکومت اور عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک سے انتہا پسندی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔
دونوں اضلاع میں فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ سہولت کار یا باقیات کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔وزیراعظم شہباز شریف نے فورسز کی اس پیشہ ورانہ کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا "پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کے لیے لوہے کا چنا ثابت ہو رہی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button