سماجی

ثنا یوسف کا قتل: جب انسل کلچر اور پاکستانی ڈرامے مجرم سوچ کو ہیرو بنائیں

نیٹ فلیکس کی سیریز ’ایڈولیسنس‘ کے بعد جو بحث وجود میں آئی، اس نے دنیا بھر میں تقریباً تمام معاشروں کو مردوں کی تربیت کے حوالے سے سوچنے پر مجبور کر دیا۔

سیریز کی کہانی ایک تیرہ سالہ بچے جیمی ملر کی گرفتاری اور تفتیش سے متعلق ہے جو اپنی کلاس فیلو کیٹی کا قتل کر چکا ہے۔

اپنے خاندان کے ساتھ معمول کی زندگی جینے والا بچہ قاتل کیسے بنا؟

اس کیس کی تفتیش کے دوران بلوغت، مردانگی کے رائج تصورات، آن لائن ہراسانی، سوشل میڈیا کے اثرات اور سب سے بڑھ کر ’انسیل کلچر‘ اور ’80/20 رول‘ جیسے موضوعات کی پرتیں کھلتی چلی گئیں۔

فلم دیکھنے کے بعد مجھ سمیت کئی والدین کو احساس ہوا کہ ان کے بچے ان کی تربیت سے بڑھ کر کچھ اور عناصر سے ترغیب اور تحریک لے رہے ہیں جن کا ہمیں علم تک نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button