راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، میچ کے آخری روز قومی ٹیم کی دوسری اننگز میں بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ رہا اور دن کے آغاز پر ہی دو وکٹیں گر گئیں۔
پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 57 رنز سے دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کیا، تاہم اذان اویس 22 اور محمد طٰہٰ 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد قومی ٹیم پر دباؤ بڑھ گیا۔
گزشتہ روز سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 446 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔ پاکستان کے ڈیبیو ٹیسٹ میں ثاقب خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں۔
آخری روز پاکستان کی توجہ وکٹیں بچانے اور میچ کو ڈرا کی جانب لے جانے پر مرکوز ہے۔




