اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، موجودہ قومی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سینیٹر شیری رحمان بھی موجود تھیں۔



