پاکستان
Trending

77 برس کی دوستی، پاکستان اور پرتگال کا تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم

اسلام آباد:پاکستان اور پرتگال نے 77 سالہ سفارتی دوستی کو مزید مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان پرتگال کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رینجل سے ملاقات کے موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پر محیط دوستانہ تعلقات اور نئے سیاسی روابط پاکستان کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔ باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینا وقت کی ضرورت ہے۔

پاؤلو رینجل نے کہا کہ ان کے دورہ پاکستان کا بنیادی مقصد دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینا اور مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات تلاش کرنا ہے۔ پرتگال پاکستان کے ساتھ اقتصادی روابط مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

پرتگالی وزیر خارجہ نے گزشتہ دو برس کے دوران عالمی تنازعات کے خاتمے کے لیے پاکستان کے فعال کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ غزہ کی حمایت میں پاکستان کا کردار مثالی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button