راولپنڈی:چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورہ ملائیشیا کے دوران وزیراعظم انور ابراہیم، وزیر دفاع اور اعلیٰ عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملائیشیا کی وزارتِ دفاع آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور ملائیشیا کے دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون، سکیورٹی امور اور علاقائی و عالمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے پاکستان کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔



