نیویارک :عالمی مالیاتی اداروں اور بڑے سرمایہ کاری بینکوں نے 2027 میں عالمی معیشت کی شرح نمو 2.8 سے 3.5 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کردی۔ مصنوعی ذہانت میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری، مہنگائی میں کمی اور تیل کی قیمتوں میں اعتدال کو معاشی ترقی کے اہم عوامل قرار دیا گیا ہے۔
ماہرین معیشت کے مطابق 2026 میں مشرق وسطیٰ کی جنگ، آبنائے ہرمز کی بندش اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود عالمی معیشت نے غیر معمولی استحکام کا مظاہرہ کیا۔
گولڈمین سیکس کے تخمینے کے مطابق 2026 میں عالمی معاشی شرح نمو 2.7 فیصد رہی، جبکہ مہنگائی کی شرح سال کے اختتام تک 3.7 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔
رپورٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ بلند شرح سود، جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور عالمی مالیاتی دباؤ 2027 میں معاشی ترقی کے لیے خطرات پیدا کرسکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق عالمی معیشت ترقی کی صلاحیت رکھتی ہے، تاہم ممکنہ بحرانوں سے نمٹنے کے لیے دستیاب گنجائش پہلے کے مقابلے میں کم ہوچکی ہے۔




