نیویارک :مصنوعی ذہانت آنے والے برسوں میں سیاحت کی صنعت کا نقشہ بدل سکتی ہے۔ مستقبل میں مسافر اپنی تعطیلات کی منصوبہ بندی، ہوٹلوں اور فضائی ٹکٹوں کی بکنگ سمیت سفری انتظامات اے آئی کے ذریعے انجام دے سکیں گے۔
یورونیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی ٹریول ٹیکنالوجی کمپنی امیڈیئس کی تحقیق میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2032ء تک مصنوعی ذہانت سفری سہولیات میں نمایاں تبدیلیاں لائے گی۔
تحقیق کے مطابق اے آئی سفر کو زیادہ آسان اور خودکار بنائے گی، تاہم معلومات کی درستگی، ذاتی ڈیٹا کا تحفظ اور صارفین کا اعتماد اہم چیلنجز ہوں گے۔
رپورٹ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے باوجود مسافروں کے لیے انسانی رابطہ، ذاتی پسند اور حقیقی سفری تجربات کی اہمیت برقرار رہے گی۔




