راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی 17 سالہ سدرہ کے کیس میں پولیس نے اہم پیشرفت کی ہے۔ پولیس نے مقتولہ کا موبائل فون اور پرس برآمد کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، موبائل فون ملزم ضیاء الرحمن کی نشاندہی پر برآمد کیا گیا ہے اور فرانزک تجزیے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس مقتولہ کے موبائل کا کال ڈیٹا ریکارڈ بھی حاصل کرے گی۔
پولیس نے اس کیس میں مقتولہ کے کپڑے اور آلہ قتل (تکیہ) بھی برآمد کر لیے ہیں۔ اس کے علاوہ، مظفر آباد جانے والی تین گاڑیوں کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔
مقدمہ قتل میں جرگے کے سربراہ عصمت اللہ اور دیگر 6 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔




