دبئی:تاجکستان کے معروف گلوکار عبدو روزک کو دو دن قبل مونٹی نیگرو سے واپسی پر دبئی ایئرپورٹ پر روکا گیا اور تفتیش کے بعد مشروط ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عبدو کو گرفتار نہیں کیا گیا، بلکہ صرف چند سوالات کے لیے روکا گیا تھا۔
ضمانت کے بعد عبدو روزک نے دبئی میں ہونے والی انڈیا انٹرنیشنل انفلوئنسر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی، جس کا ایک کلپ انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔
21 سالہ عبدو روزک دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے گلوکار ہیں، ان کا قد صرف 100 سینٹی میٹر ہے۔ وہ مختلف ویڈیوز، گانوں اور ریئلیٹی شوز میں نمایاں رہ چکے ہیں اور برطانیہ میں اپنا ریسٹورنٹ بھی چلا رہے ہیں۔
ان پر دبئی میں سفری پابندی عائد کی گئی ہے اور وہ اس وقت ملک سے باہر سفر نہیں کر سکتے۔




