کھیل
Trending

ایشین گیمز 2026 کا شاندار آغاز، فاطمہ ثنا اور نور زمان کی قیادت میں پاکستانی دستہ شریک

 

ایچی ناگویا: جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں ایشین گیمز 2026 کا رنگا رنگ آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب میں فاطمہ ثنا اور نور زمان کی قیادت میں پاکستانی دستے نے شرکت کی۔

پاکستان کا 230 کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل دستہ 23 مختلف کھیلوں میں ملک کی نمائندگی کرے گا۔ ایشین گیمز میں 45 ممالک کے 17 ہزار سے زائد ایتھلیٹس شریک ہیں، جبکہ مقابلوں کا سلسلہ 4 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کل صبح پانچ بجے سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل کھیلے گی۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان صبح دس بجے ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایشین گیمز میں پاکستان نے ایک سلور اور دو برانز میڈلز حاصل کیے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button