کراچی :پاکستانی سینئر اداکار فیصل رحمان نے کہا ہے کہ ان کے گالوں پر موجود ڈمپلز ہانیہ عامر کے ڈمپلز سے زیادہ معروف ہیں کیونکہ وہ فلم انڈسٹری میں کئی دہائیوں سے سرگرم ہیں، جب کہ ہانیہ ابھی نئے چہرے ہیں۔
پوڈکاسٹ میں فیصل رحمان نے بتایا کہ ان کے دونوں گالوں پر ڈمپلز ہیں، جن میں سے ایک گہرا اور دوسرا وزن بڑھنے پر نمایاں ہوتا ہے۔ انہوں نے ہنسی مذاق میں کہا کہ ان کے ڈمپلز کی وجہ سے بڑی عمر کی خواتین بھی ان کی مداح ہیں۔
اداکار نے بچپن میں بھارت جانے اور بالی وڈ میں کام کرنے کی خواہش کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی ہونے کی وجہ سے مواقع کم ملے۔
شادی کے حوالے سے فیصل رحمان نے کہا کہ وہ آزاد مزاج ہیں اور اپنی مرضی سے زندگی گزارنا چاہتے ہیں، اسی لیے انہوں نے شادی نہیں کی۔




