کھیل
Trending

ایشیا کپ فائنل سے پہلے بھارتی کوچ کا دو کھلاڑیوں کی فٹنس پر خدشات کا اظہار

دبئی: ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کے خلاف میچ سے پہلے بھارتی بولنگ کوچ مورنے مورکل نے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور بلے باز ابھیشیک شرما کی فٹنس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دونوں کھلاڑی حال ہی میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی فائنل میں شرکت غیر یقینی ہے۔

مورکل نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کی فٹنس کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور اسی بنیاد پر ان کے میچ میں کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہین اور بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کے درمیان مقابلہ میچ کو مزید دلچسپ بنائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button