کھیل

ایشیا کپ 2025 میں بھارتی ٹیم کی ٹرافی لینے سے انکار، کھلاڑیوں نے فرضی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی

دبئی  :  ایشیا کپ 2025 میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اصل ٹرافی لینے سے انکار کر دیا، تاہم اس کے باوجود بھارتی کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر فرضی تصاویر بنا کر دعویٰ کیا کہ وہ ٹرافی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بھارتی کھلاڑی ابھیشیک شرما اور شبھمن گل نے ایسی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ٹرافی کے ساتھ کھڑے دکھائی دیے، جبکہ حقیقت یہ تھی کہ بھارتی ٹیم کو ٹرافی وصول کرنے سے انکار کرنے کی وجہ سے اصل ٹرافی نہیں دی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ اور تجزیہ کاروں نے اس اقدام کی سخت تنقید کی اور سوال کیا کہ جب اصلی ٹرافی نہیں ملی تو فرضی تصاویر بنا کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے بھی انکار کیا تھا اور تقریب میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ محسن نقوی نے بھی اپنی پوزیشن پر قائم رہتے ہوئے بھارتی ٹیم کو کسی اور آفیشل سے ٹرافی لینے کی اجازت نہیں دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button