کیلیفورنیا: اگرچہ آئی فون 18 کی سیریز کی لانچنگ ابھی کئی ماہ دور ہے، لیکن آئی فون 17 کی سیریز کے متعارف کروائے جانے کے چند ہی دنوں بعد ہی آئی فون 18 کے حوالے سے لیکس اور افواہیں سامنے آنے لگیں ہیں۔
ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق ایپل انتظامیہ نے آئی فون 18 کی لانچنگ کو 2026 کے بجائے ممکنہ طور پر 2027 کے وسط تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ تاخیر کمپنی کی جانب سے نئی سیریز کی ریلیز میں تبدیلی کے امکانات کی وجہ سے سامنے آئی ہے۔
آئی فون 18 کی سیریز میں پانچ بڑے ماڈلز متوقع ہیں جن کے نام ہیں: آئی فون 17 ای، آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس، آئی فون ائیر 2، اور آئی فون 18 فولڈ۔
رپورٹس کے مطابق نئی سیریز میں اسٹینڈرڈ Apple Silicon A20 چپ استعمال کی جائے گی، جبکہ اسٹیج فرنٹ کیمرہ 18 میگا پکسل کا ہوگا، جو آئی فون 17 سیریز میں موجود کیمرہ سسٹم سے بھی بہتر تصور کیا جا رہا ہے۔ موجودہ آئی فون 17 سیریز میں بھی 18 میگا پکسل سینٹر اسٹیج فرنٹ کیمرہ صارفین کو فون گھمائے بغیر لینڈ اسکیپ انداز میں سیلفی لینے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔




