پنجشیر: افغان مزاحمتی تنظیم نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ دارہ ضلع کی عبداللہ خیل وادی میں طالبان کے ایک اہم مرکز کو نشانہ بنا کر 17 طالبان ارکان کو ہلاک کیا گیا ہے۔ این آر ایف کے مطابق ہلاک شدگان میں طالبان بٹالین کا چیف آف اسٹاف بھی شامل ہے۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ کارروائی دو مرحلوں میں کی گئی، جس میں پہلے نصب بم کے ذریعے دھماکا کیا گیا اور بعد میں راکٹ فائر کیے گئے۔ این آر ایف کے مطابق طالبان کا یہ مرکزی ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
مزاحمتی گروہ کا کہنا ہے کہ ٹھکانے میں موجود طالبان مبینہ طور پر مقامی آبادی کو ہراساں کرتے تھے۔ طالبان کی جانب سے اس دعوے کی تاحال کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔




