بین الاقوامی
Trending

ریاست مہاراشٹرا کا سیاہ ترین دن؛ طیارہ تباہ ہونے سے نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پاوار چل بسے

 

بارہ متی: بھارت کی ریاست مہاراشٹرا بدھ کے روز ایک بڑے سانحے سے دوچار ہوئی جب بارہ متی کے قریب طیارے کی کریش لینڈنگ کے دوران نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پاوار سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس اچانک حادثے نے بھارتی سیاسی حلقوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق طیارے کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ بارہ متی کے علاقے میں لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد زوردار دھماکا ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے طیارہ ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ بدقسمت طیارے میں اجیت پاوار کے ہمراہ ان کے دو قریبی رفقاء اور عملے کے دو ارکان موجود تھے، جن میں سے کوئی بھی جانبر نہ ہو سکا۔
اجیت پاوار مہاراشٹرا کی سیاست کا ایک کلیدی ستون مانے جاتے تھے۔ وہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (NCP) کے اہم رہنما تھے اور کئی دہائیوں سے ریاست کے اقتدار میں فعال کردار ادا کر رہے تھے۔ ان کا اپنے آبائی علاقے بارہ متی میں حادثے کا شکار ہونا سیاسی حلقوں میں گہرے دکھ کا باعث بنا ہے۔
پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور لاشوں کو نکالنے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سول ایوی ایشن حکام نے اس ہولناک حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ہائی لیول انکوائری کا حکم دے دیا ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ طیارے میں کوئی فنی خرابی تھی یا پائلٹ کی غلطی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button