بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ انتظامیہ کا ایرانی مطالبہ تسلیم: پاک،عمان سمندر پار مذاکرات کا نیا محاذ تیار

 

تہران : ایران نے امریکہ کے ساتھ جاری کشیدگی میں ایک نئی حکمتِ عملی اپناتے ہوئے واشنگٹن کو مذاکرات کی میز کا مقام تبدیل کرنے پر قائل کر لیا ہے۔ اب یہ اہم ملاقات ترکیہ کے بجائے سلطنتِ عمان میں منعقد ہوگی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ایرانی حکومت نے دوٹوک موقف اختیار کیا تھا کہ عمان ایک ایسا غیر جانبدار مقام ہے جہاں دونوں فریقین زیادہ بہتر ماحول میں بات چیت کر سکتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے تہران کی اس تجویز کو قبول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو عمان بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کے روز ہونے والے ان مذاکرات کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے معاہدے میں تعطل کی صورت میں سخت ترین نتائج کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد مقام کی یہ تبدیلی سفارتی حلقوں میں غیر معمولی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، تہران نے اپنی مرضی کا مقام طے کروا کر مذاکرات سے قبل ہی ایک نفسیاتی برتری حاصل کر لی ہے۔ عمان کی طویل سفارتی تاریخ اور اس کی غیر جانبداری دونوں ممالک کے درمیان برف پگھلانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button