کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ (PSX) شدید مندی کی لہر کی لپیٹ میں آگئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس اپنی اہم ترین سطح کھو کر منفی زون میں داخل ہو گیا ہے۔آج ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مارکیٹ پر فروخت کا دباؤ دیکھا گیا، جس نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔
گزشتہ بندش: 1,80,512 پوائنٹس، دورانِ ٹریڈنگ کمی: 2,000+ پوائنٹس، موجودہ سطح: 1,78,785 پوائنٹس
مارکیٹ میں مندی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انڈیکس جو ایک لاکھ 80 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر چکا تھا، اب دوبارہ ایک لاکھ 78 ہزار کی سطح پر آ گیا ہے۔




