پاکستان
Trending

آپریشن ‘غضب للحق’ میں دشمن کی کمر ٹوٹ گئی، 527 ہلاک، 205 ٹینک تباہ:عطا تارڑ کا بڑا اعلان

 

اسلام آباد :وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے "آپریشن غضب للحق” کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں دشمن کو تاریخی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ اب تک دشمن کے 527 کارندے ہلاک اور 755 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ ان کا جنگی جنون خاک میں ملا دیا گیا ہے۔
عطا تارڑ نے دشمن کے مالی اور دفاعی نقصانات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کارروائیوں کے دوران دشمن کے 205 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں۔ دشمن کی 237 چیک پوسٹیں ملیا میٹ ہو چکی ہیں، جبکہ 38 اہم پوسٹوں پر پاکستانی فورسز نے اپنا قبضہ جما کر پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔
وزیرِ اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے افغانستان بھر میں 62 مختلف مقامات پر انتہائی مؤثر فضائی کارروائیاں کیں۔ ان حملوں نے دشمن کے تربیتی مراکز اور محفوظ پناہ گاہوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ آپریشن ‘غضب للحق’ کے مقاصد کے حصول کے لیے سکیورٹی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دشمن کو غیر معمولی جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور پاکستان کی سالمیت کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button