فیفا ورلڈکپ کے گروپ مرحلے کے مقابلے مکمل ہوگئے، جہاں آخری میچز کے نتائج کے بعد ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔
گروپ بی میں سوئٹزرلینڈ نے عمدہ کارکردگی کے باعث پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ کینیڈا نے پہلی مرتبہ ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا کر فٹبال کی تاریخ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔
گروپ بی کے فیصلہ کن مقابلے میں بوسنیا نے قطر کو شکست دے کر اسے ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی دوڑ سے باہر کر دیا۔ گروپ کے میچز میں ٹیموں کے درمیان اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔
گروپ سی میں برازیل نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 0-3 سے کامیابی حاصل کی اور ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا۔ برازیل کی ٹیم نے تین گول اسکور کرکے اپنی برتری ثابت کی۔
اسی گروپ میں مراکش نے ہیٹی کو 2-4 سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی۔ مراکش کے کھلاڑیوں نے جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی۔
گروپ مرحلے کے اختتام کے بعد اب تمام نظریں ناک آؤٹ مرحلے کے مقابلوں پر مرکوز ہیں، جہاں ٹیمیں ورلڈکپ ٹرافی کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے سامنے ہوں گی۔




