کھیل
Trending

پاکستان نے جاپان کو مات دے کر ورلڈ کپ میں تاریخی فتح اپنے نام کرلی

 

ایمسٹلوین: پاکستان نے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے کلاسیفکیشن میچ میں جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان نے ورلڈ کپ میں 16 سال بعد کامیابی حاصل کی۔
پاکستان نے دو گول کے خسارے سے واپسی کرتے ہوئے میچ اپنے نام کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے رانا وحید نے دو جبکہ حنان شاہد اور حماد نے ایک، ایک گول سکور کیا۔
یہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی 2010 کے بعد پہلی کامیابی ہے، جب قومی ٹیم نے اسپین کو شکست دی تھی۔ رواں ایونٹ میں پاکستان کو ابتدائی مرحلے میں انگلینڈ اور بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی جبکہ ویلز کے خلاف میچ 3-3 سے برابر رہا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button