ٹیکنالوجی
Trending

پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا اندیشہ

 

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ جدہ کے قریب زیرِ آب انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق، اس تکنیکی خرابی کی وجہ سے پاکستان میں مصروف اوقات کے دوران انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی یا سروس میں جزوی خلل پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی شراکت دار کیبلز کی مرمت پر فوری کام کر رہے ہیں، جبکہ پی ٹی سی ایل کی مقامی ٹیمیں متبادل بینڈوڈتھ کی فراہمی میں سرگرم عمل ہیں۔

ترجمان نے یقین دلایا کہ انٹرنیٹ کی سروس میں رکاوٹ کو کم سے کم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ صارفین کو معمولی سے معمولی پریشانی کا بھی سامنا نہ کرنا پڑے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button