فیشن
Trending

کپل شرما شو کو قانونی نوٹس، 25 کروڑ ہرجانے کا مطالبہ

 

نئی دہلی : بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کو اپنے ٹی وی شو میں کلاسیک فلم ہیرا پھیری کے کردار بابو راؤ گنپت راؤ آپٹے کی نقالی پر 25 کروڑ روپے کے قانونی نوٹس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ نوٹس فلم ہیرا پھیری کے پروڈیوسر فیروز ناڈیاوالا کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ کردار ان کی دانشورانہ ملکیت (Intellectual Property) ہے اور اسے شو میں بغیر اجازت استعمال کیا گیا، جو کاپی رائٹ ایکٹ اور ٹریڈ مارک قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

کپل شرما شو کی ایک حالیہ قسط میں کامیڈین کیکو شردا نے بابو راؤ کے مشہور انداز میں پرفارم کیا، جو ناظرین کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ قانونی تنازع کا سبب بھی بن گیا۔ اس کردار کو اصل فلم میں اداکار پاریش راول نے نبھایا تھا، جو جنوبی ایشیائی ناظرین میں آج تک بے حد مقبول ہے۔

فیروز ناڈیاوالا نے نہ صرف شو کے پروڈیوسرز بلکہ اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کو بھی نوٹس ارسال کیا ہے، جس پر شو دستیاب ہے۔

پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ ان کے کردار کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنا ان کے حقوق کی خلاف ورزی ہے، جس کے لیے وہ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button