ممبئی:اداکارہ ایشوریا رائے اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن کی قانونی شکایت کے بعد یوٹیوب نے "اے آئی بالی وُڈ عشق” چینل کی قابلِ اعتراض سینکڑوں ویڈیوز ہٹا دیں۔ ان ویڈیوز میں معروف شخصیات کو مصنوعی انداز میں رومانوی یا نازیبا مناظر میں پیش کیا گیا تھا۔
عدالت میں دائر درخواست میں جوڑے نے اس مواد کو اپنے نجی اور قانونی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا اور 4.5 لاکھ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ بھی کیا۔ یوٹیوب کا مؤقف ہے کہ وہ صارفین کو گمراہ کرنے والے تکنیکی طور پر ایڈٹ شدہ مواد کے خلاف سخت پالیسی رکھتا ہے۔




