بین الاقوامی

ٹرمپ انتظامیہ نے چند امریکی کمپنیوں کو چین کو مصنوعات فروخت کرنے سے روک دیا

امریکا  نے کچھ امریکی کمپنیوں کو چین کو مصنوعات فروخت کرنے سے روک دیا۔

ترجمان امریکی محکمہ تجارت کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے کچھ امریکی کمپنیوں کو چین کو مصنوعات فروخت کرنے سے روکا ہے۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز  کے مطابق ٹرمپ  انتظامیہ نے چین کو سیمی کنڈکٹر ڈیزائن کرنے والے سافٹ ویئر کی فروخت پر مؤثر طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس کے علاوہ نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ  چین کو جیٹ انجن ٹیکنالوجی اور کچھ مخصوص کیمیکلز کی فروخت بھی روک دی گئی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ تجارت کا کہنا ہے کہ چین کو اسٹریٹجک اہمیت کی برآمدات کا جائزہ لے رہے ہیں، کچھ کمپنیوں کے ایکسپورٹ لائسنس میں اضافی شرائط شامل کی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button