بین الاقوامی

ظہران ممدانی کی تاریخی کامیابی، سوشلسٹ امیدوار نے میئر کے انتخاب میں فتح حاصل کر لی

نیویارک: 34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ ظہران ممدانی نے نیویارک سٹی کے میئر کے انتخاب میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، حالانکہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کی مخالفت کا سامنا کیا۔ ممدانی نے 486,741 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار اینڈریو کومو نے 396,177 ووٹ اور ری پبلکن امیدوار کرٹس سلوا نے صرف 79,281 ووٹ حاصل کیے۔

ظہران ممدانی کی جیت نے نیویارک میئر کے انتخاب میں 2001 کے بعد سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ کا نیا ریکارڈ قائم کیا، جس میں 17 لاکھ سے زائد شہریوں نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ اس جیت نے ایک اور بڑی سیاسی تبدیلی کی نشاندہی کی ہے، خاص طور پر اس وقت جب امریکہ میں سوشلسٹ نظریات رکھنے والے امیدواروں کی حمایت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ممدانی نے اپنی کامیابی کے بعد ایک جذباتی پیغام میں کہا، "یہ جیت نیویارک کے عوام کی جیت ہے۔ ہم ایک ایسا شہر بنائیں گے جو ہر شخص کے لیے منصفانہ، برابر اور خوشحال ہو۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button