کھیل
Trending

لارڈز ٹیسٹ: پاکستان کی عمدہ بولنگ، انگلینڈ 290 رنز پر آؤٹ

 

لندن: لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 290 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کے بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش بیٹنگ لائن کو بڑا سکور بنانے سے روک دیا۔

جیمی اسمتھ 61 اور جارڈن کوکس 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ گس ایٹکنسن نے 45 رنز بنائے۔ بین ڈکٹ اور لارینس نے 17،17، ہیری بروک نے 15 اور جوفرا آرچر نے 14 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 4 وکٹیں حاصل کیں، محمد علی نے 3 جبکہ خرم شہزاد اور علی عثمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کی اننگز 290 رنز پر مکمل ہونے کے بعد پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button