پاکستان
Trending

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر دفتر خارجہ کا موقف، بھارت پر تنقید جاری

 

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ صرف باہمی تحفظ کے لیے ہے اور کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت اگر ایک ملک پر حملہ ہوتا ہے تو اسے دوسرے ملک پر حملہ تصور کیا جائے گا، جس سے دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات مضبوط ہوں گے۔

شفقت علی خان نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کی سرپرستی کو عالمی برادری کے سامنے لانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور مذاکرات کا خواہاں ہے۔

انہوں نے بھارت کے کرتار پور راہداری سے سکھ یاتریوں کو روکنے کے اقدام کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button