پنجاب کے میدانی علاقے شدید اور غیر معمولی دھند کی لپیٹ میں ہیں، جس سے معمولات زندگی متاثر ہو گئے ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور اور اس کے گردونواح میں بھی دھند چھائی ہوئی ہے۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دوران سفر گاڑی آہستہ چلائیں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ دھند کی شدت کے باعث موٹرویز اور بڑی شاہراہیں بند ہیں۔




