دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ بہت بڑے خطرے کا پیش خیمہ ہے، ماحولیاتی آلودگی کے باعث کرہ ارض کو زلزلوں، طوفان قحط سالی اور دیگر قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اسی خطرے کے پیش نظر ماہر ماحولیات مریم شبیر عباسی کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان قحط سالی کے خطرے سے دوچار ہوسکتا ہے۔
ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے ماہرین پاکستان میں موسمی حالات کے سبب آنے والی قدرتی آفات میں سے سیلاب کو سب سے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔
گفتگو کرتے ہوئے ماہر ماحولیات نے بتایا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ پاکستان ماحولیاتی آفات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل قرار دیا گیا ہے۔




