بین الاقوامی
Trending

مودی سرکار کا ‘گلوبل ساؤتھ’ کی قیادت کا دعویٰ ریت کی دیوار ثابت، عالمی تجارتی محاذ پر ذلت آمیز شکست

 

نئی دہلی : بھارت کے معروف اور معتبر جریدے "دی وائر” نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں مودی حکومت کی معاشی نااہلی کا کچا چٹھا کھول دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (WTO) کی حالیہ کانفرنس میں بھارت کی جانب سے عالمی طاقتوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے واقعے نے نریندر مودی کے ان دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے جس میں وہ بھارت کو "گلوبل ساؤتھ” کا لیڈر قرار دیتے تھے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت نے ڈیجیٹل مواد کی ترسیل پر کسٹم ڈیوٹی نہ لگانے کی امریکی شرط کو تسلیم کرنے کا واضح اشارہ دے کر اپنی معاشی خودمختاری پر سمجھوتہ کر لیا ہے۔ ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ سفارتی اور دفاعی ناکامیوں کے بعد اب مودی سرکار کو تجارتی میدان میں بھی بدترین ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
جریدے نے مودی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے کسانوں کے وسیع تر مفادات کو پسِ پشت ڈال کر امریکہ سے "وفاداری” ثابت کر دی ہے۔ ڈبلیو ٹی او (WTO) میں اس معاشی پسپائی کو بھارتی تاریخ کا ایک سیاہ باب قرار دیا جا رہا ہے، جہاں قومی مفاد کو بین الاقوامی دباؤ کے سامنے قربان کر دیا گیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، مودی کے دورِ حکومت میں بھارت نہ صرف دفاعی طور پر کمزور ہوا بلکہ اب تجارتی محاذ پر بھی اپنی ساکھ کھو چکا ہے۔ "دی وائر” کی رپورٹ نے واضح کر دیا ہے کہ مودی کی "جارحانہ پالیسیاں” صرف اشتہارات تک محدود ہیں، جبکہ حقیقت میں بھارت عالمی سطح پر معاشی طور پر دفاعی پوزیشن میں آ چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button