لاہور:آئی سی سی نے ویمن کرکٹرز کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی، جس میں پاکستان کی اوپننگ بیٹر سدرہ امین نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی بار ٹاپ 10 بیٹرز میں جگہ بنا لی ہے۔
سدرہ امین کو ان کی شاندار کارکردگی کے باعث ستمبر کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے، جو ان کی فارم اور تسلسل کا مظہر ہے۔




