بین الاقوامی
Trending

چین کا جدید مائیکروویو ہتھیار، ڈرون جھنڈ چند لمحوں میں ناکارہ بنانے کی صلاحیت

 

چین نے جدید جنگی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مائیکروویو شعاعوں سے لیس ایک نیا دفاعی ہتھیار تیار کر لیا ہے جو ڈرون حملوں کا مؤثر توڑ سمجھا جا رہا ہے۔ چین کی سرکاری اسلحہ ساز کمپنی نورینکو (Norinco) کے ماہرین کے مطابق “ہیریکین 3000” نامی یہ نظام بیک وقت متعدد ڈرونز کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ ہتھیار ٹرک پر نصب ہوتا ہے اور تین کلومیٹر تک کے فاصلے پر پرواز کرنے والے ڈرونز کے جھنڈ پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ ہتھیار سے خارج ہونے والی طاقتور مگر غیر مرئی مائیکروویو شعاعیں ڈرونز کے برقی آلات کو جام کر دیتی ہیں، جس کے نتیجے میں وہ فوری طور پر گر جاتے ہیں یا ناکارہ ہو جاتے ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ نظام ڈرون جنگ کے میدان میں ایک اہم پیش رفت ہے اور مستقبل کی جنگی حکمت عملیوں میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button