صحت

سیب، کینو اور انگور کا راز جو زندگی بڑھائے


ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خوراک میں روزانہ چائے، بیریز، سیب، کینو یا انگور کا استعمال قبل از وقت موت کے خطرت کو کم کرتے ہوئے زندگی طویل کر سکتا ہے۔

جرنل نیچر فوڈ میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ وہ لوگ جو فلیونائڈ سے بھرپور متعدد غذائی کھاتے ہیں ان کے صحت کے دائمی مسائل میں مبتلا ہونے کے خطرات کم اور عمر طویل ہونے کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں۔

سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ چائے، بیریز، ڈارک چاکلیٹ اور سیب کی شکل میں فلیونائڈ کی کھپت ٹائپ 2 ذیا بیطس، کینسر اور قلبی اور اعصابی بیماریوں کے خطرات سے بچا سکتی ہے۔

تحقیق کے شریک مصنفہ ایڈن کیسیڈی کے مطابق ہمیں یہ معلوم ہے کہ غذائی فلیونائڈز کا زیادہ استعمال قلبی مرض، ٹائپ 2 ذیا بیطس اور رعشے جیسے اعصابی مرض کے خطرات کو کم کرسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button