ایمسٹیلوین :ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے ویلز کے خلاف سنسنی خیز مقابلہ 3-3 گول سے برابر کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان، سفیان خان اور حنان شاہد نے گول کرکے ٹیم کی جانب سے اسکور کیا۔ دونوں ٹیموں نے میچ کے دوران ایک دوسرے پر حملے کیے، تاہم کوئی بھی ٹیم فیصلہ کن برتری حاصل نہ کرسکی۔
قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 1-4 گول سے شکست ہوئی تھی۔ پاکستان اب اپنا اگلا میچ 19 اگست کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔




