کھیل
Trending

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی باؤلرز کا راج، سری لنکا کی پوری ٹیم 98 رنز پر پویلین واپس

 

راولپنڈی :پاکستانی فاسٹ باؤلرز نے راولپنڈی ٹیسٹ میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکن بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا۔ مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 98 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، سری لنکا کے آٹھ کھلاڑی انفرادی طور پر دوہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

کوشال مینڈس 32 اور دینوشا 21 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کمیندو مینڈس 8، چندیمل 7، لاہیرو اُدارا 4، جے سوریا 3، سوریا بندارا 2 اور دھننجایا ڈی سلوا ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس، عامر جمال اور رضوان اللہ نے تین، تین وکٹیں حاصل کرکے حریف ٹیم کی بیٹنگ مشکلات میں ڈال دی، جبکہ ثاقب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی ٹیم میں عرفات منہاس کی جگہ عامر جمال کو شامل کیا گیا تھا اور پاکستان چار فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اترا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button