اسلام آباد: یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا نیا ملی نغمہ "پاکستان ہمیشہ زندہ باد” جاری کیا ہے۔
یہ نغمہ وطن سے محبت، قربانیوں اور حب الوطنی کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ نغمے میں شہداء کی لازوال قربانیوں اور قوم کی بہادری کی شاندار داستان کو مؤثر انداز میں بیان کیا گیا ہے۔
"پاکستان ہمیشہ زندہ باد” میں وطن کے وقار، عوام کے اتحاد اور خون کے آخری قطرے تک قربانیاں دینے کے عزم کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ نغمہ یومِ آزادی کے موقع پر قربانی اور تجدیدِ عہد وفا کا پیغام لے کر آیا ہے، جو قوم کے جذبے کو مزید بلند کرے گا۔




