پاکستان
Trending

عید کا دوسرا دن: ملک بھر میں خوشیوں کا میلہ، لوگ سیرو تفریح کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے

 

لاہور،کراچی ،اسلام آباد :میٹھی عید کے دوسرے روز بھی پاکستان کے طول و عرض میں خوشیوں کے رنگ بکھرے ہوئے ہیں۔ جہاں گھروں میں رشتہ داروں کی آمد اور ضیافتوں کا سلسلہ جاری ہے، وہیں ملک بھر کے تفریحی مقامات پر شہریوں کا سمندر امڈ آیا ہے، جس سے ہر طرف جشن کا سماں ہے۔
ملکہ کوہسار مری اور وفاقی دارالحکومت کے خوبصورت مناظر نے شہریوں کو اپنی سحر میں جکڑ لیا ہے۔ عید کی چھٹیوں کا لطف اٹھانے کے لیے مری پہنچنے والے سیاحوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے، مال روڈ اور گلیات کے علاقوں میں ہر طرف انسانی سروں کا ہجوم نظر آ رہا ہے۔
اسلام آباد کے بلند مقام دامنِ کوہ پر شہریوں کا تانتا بندھ گیا ہے، جہاں لوگ اپنی فیملیز کے ساتھ عید کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ملک کے تمام بڑے شہروں کے پارکوں اور تفریحی مراکز میں بچوں کے قہقہے عید کی مسرتوں کو چار چاند لگا رہے ہیں۔آج عید کے دوسرے روز بھی روایتی میل ملاپ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ رشتہ داروں اور دوست احباب کے گھروں میں لذیذ پکوانوں اور میٹھے کے ساتھ محفلیں سج رہی ہیں، جو سماجی رشتوں کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button