پاکستان
Trending

بلاول بھٹو کا گڈو بیراج کا دورہ، متاثرہ علاقوں میں ریلیف تیز کرنے کی ہدایت

 

گڈو: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گڈو بیراج کا دورہ کیا اور سیلابی صورتحال کا خود جائزہ لیا۔ حکام کی جانب سے بلاول بھٹو کو پانی کے بہاؤ، حفاظتی اقدامات اور ممکنہ خطرات پر بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کو تیز کیا جائے اور مقامی آبادی کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پارٹی قیادت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ریلیف اقدامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button